یڈریڈ: بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران چھپ کر بنائی جانے والی تصویر کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے، جس پر سکس کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔
جسامت کے ساتھ کنگ خان کے نئے ہیئراسٹائل نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور سب نے اُن کے نئے لُک کی تعریف کی۔
رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے، جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔
شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اُن کے چاہنے والوں نے لکھا کہ ’کنگ کی واپسی ہوگئی‘۔ ایک اور صارف نے جسمانی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کی کیا زبردست جسامت ہے‘۔
چند اور صارفین نے شاہ رخ خان کی جسامت کو سلمان خان سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ ’کنگ خان بہت اچھے تن ساز ’باڈی بلڈر‘ ہیں‘۔
shahrukh-khan
ایک اور صارف نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے تن سازی میں سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔