
دانیہ شاہ نے بھی ٹوئٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ہے(فائل فوٹو)
کراچی: قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہنے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔
معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدا حافظ عامر بھائی،‘ بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔
ALLAH pak maghfrat farmaye … إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/XeX4brWOHb
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 9, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوا کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتازندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے‘۔
We plan as if we’re going to live forever but aglay lamhay ka pata nahi hota. Life can be taken away in an instant. Shocking! #amirliaquat — Armeena ✨ (@ArmeenaRK) June 9, 2022
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے‘۔اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟‘۔ زارا نور عباس نے سوال کیا کہ ’کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟‘۔
And that’s the filth that social media has. The Dark Power. It can ruin people and throw them into a pit of hollowness. And now suddenly Amir Liaqat becomes a sad and shocking demise. Why is everyone shocked? Wasn’t every passed video of him a lead to where he is now?
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) June 9, 2022
یاد رہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر ان کی سابقہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بھی ٹوئٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ہے۔