
(فوٹو: ٹوئٹر) پیٹرول مہنگا نہیں ہوا بلکہ لوگ سستے ہوگئے ہیں، اداکار
کراچی: پاکستان کے فلم اسٹار شان شاہد نے حکومت کی جانب سے تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہم ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’’پیٹرول مہنگا نہیں ہوا بلکہ لوگ سستے ہوگئے ہیں، لوگ سستے تب ہوتے ہیں جب حکمرانوں کے دلوں میں ان پر ظلم کرنے کا درد اور احساس ختم ہو جائے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ قوم ہمت اور پاکستان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔
اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکار نے تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیٹرول مہنگا اور ضمیر سستے ہے، ان دونوں میں اچھا کون ہے؟۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے تک اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی دوگنی ہوگئیں۔
Petrol mehanga nahi huwa log sastay ho gai hain ..or log sastay tab hotay Hain jab hukmaranoo kai diloon main un per zulm karnay ka dard or unka ehsas khatum ho jai.per phir bhi yeh qaum himat Pakistan ka saath kabhi nahi choray gi ♥️🇵🇰#AyeQaumtujhaySalam @IrshadBhatti336
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 16, 2022