• Home
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • DMCA
UUNovels
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu News
    • دلچسپ و عجیب
    • شوبز
    • صحت
  • Urdu Quotes
  • DMCA
No Result
View All Result
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu News
    • دلچسپ و عجیب
    • شوبز
    • صحت
  • Urdu Quotes
  • DMCA
No Result
View All Result
UUNovels
No Result
View All Result

دائمی کمر درد میں مبتلا افراد کے لیے قابلِ تزریق جیل تیار

Rimsha by Rimsha
June 11, 2022
Home News صحت
Share on FacebookShare on Twitter


جیل کو ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں انجیکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نچلے حصے میں تکلیف سے چھٹکارے میں مدد مل سکتی ہے

جیل کو ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں انجیکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نچلے حصے میں تکلیف سے چھٹکارے میں مدد مل سکتی ہے

اوکلاہوما سٹی: محققین نے ایک ایسا قابلِ تزریق جیل تیار کیا ہے جس کو چٹخی ہوئی ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں انجیکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نچلے حصے میں تکلیف سے چھٹکارے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما کے کلینیکل ریڈیولوجی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ 20 سے 69 برس کے درمیان 20 افراد میں اس علاج سے درد میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اس علاج میں اس تکلیف سے چھٹکارہ پانے کے امکانات دیکھے گئے۔یہ افراد ڈسک کے ختم ہونے کی بیماری میں مبتلا تھے۔

ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ہر سال تقریباً 6.5 کروڑ افراد کمر کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں جس میں مذکورہ بالا بیماری سرِ فہرست سبب ہے۔

فی الحال اس تکلیف کے لیے روایتی علاج پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جس میں آرام، جسمانی تھیراپی اور کمر پر پٹے باندھنا شامل ہے۔

اس وقت تکلیف سے راحت کے لیے جیل سے جو علاج کیا جاتا ہے اس کے لیے جیل کو سرجری کر کے ڈالنا پڑتا ہے جو اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔ اس کے برعکس اس نئے علاج کے لیے صرف ایک انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کولمبیا سے 20 افراد کا انتخاب کیا تاکہ کمر کے نچلے حصے میں دائمی تکلیف کا مطالعہ کیا جاسکے۔ان تمام افراد نے درد کو رفع کرنے کے لیے روایتی طریقوں کا استعمال کیا لیکن وقتی آرام ملا۔

بعد میں آزمائش کے طور پر اس خصوصی جیل کو براہ راست ان کی کمر کے نچلے حصے کی ڈسکس میں ڈالا گیا۔ جیل ڈالنے سے قبل 65 ڈگری سیلسیئس پر گرم کیا گیا۔ بعد میں وہ جیل جسم کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہو گیا اور ایک اِمپلانٹ کی صورت پختہ ہوگیا تاکہ اس حصے میں ڈسکس کو سہارہ دے سکے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ پلاسٹکس سے بنا یہ جیل جلدی ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور اطراف کے ٹشوز پر اب تک اس کا کوئی نقصان نہیں دیکھا گیا ہے۔

محققین کا یہ کہنا تھا کہ اس جیل کو وسیع پیمانے پر جاری کرنے سے قبل امریکا اور کینیڈا میں کی جانے والی اس آزمائشی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کا انتظار کرنا ضروری تھا۔



Rimsha

Rimsha

Next Post
نیوزی لینڈ میں گائے اور بھیڑ کی ڈکاروں پر ٹیکس لگانے پرغور

نیوزی لینڈ میں گائے اور بھیڑ کی ڈکاروں پر ٹیکس لگانے پرغور

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • DMCA

© 2019 UUNovels

No Result
View All Result
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu News
    • دلچسپ و عجیب
    • شوبز
    • صحت
  • Urdu Quotes
  • DMCA

© 2019 UUNovels

eskort eskişehir - adana eskort - escort - izmit eskort - mersin eskort