• Home
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • DMCA
UUNovels
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu Quotes
  • DMCA
No Result
View All Result
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu Quotes
  • DMCA
No Result
View All Result
UUNovels
No Result
View All Result

ایک ہاتھ سے محروم مسلمان خاتون نے 1200 فٹ بلند دیوار عبور کرلی

Rimsha by Rimsha
May 27, 2022
Home Uncategorized
Share on FacebookShare on Twitter

لندن: برطانوی مسلمان خاتون انوشے حسین نے ایک ہاتھ سے عمودی دیوار پر چڑھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کا اعتراف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کیا ہے۔

انوشے ایک مرتبہ کینسر سے صحیتاب ہوچکی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ پیدائشی طور پرکہنی سے نیچے ایک ہاتھ سے محروم ہیں۔ وہ دیوار کو ایک شخصیت قرار دیتی ہے جو انہیں کامیابیاں دلاتی ہیں۔

اس سال پانچ اپریل کو انوشے نے ایک ہاتھ سے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ عمودی فاصلہ طے کیا تھا جو 374.85 میٹر یا 1229 فٹ نوانچ ہے۔ یہ کامیابی انہوں نے دی کاسل کلائمبنگ سینٹر، لندن میں میں حاصل کی ہے۔ تاہم اس کی تصدیق ادارے نے ابھی کی ہے۔
انوشے کےلئے سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ ان کا چھوٹا اور نامکمل بازو ہی غالب عضو ہے اور انہوں نے الٹے ہاتھ سے اپنے جسم کو اوپر کھینچا جو زائد وزن ہونے کی وجہ سے بہت مشکل بھی تھا۔ اس دوران انہیں توازن رکھنے میں بھی بہت مشکل ہوئی تھی۔

تاہم دیوار اتنی بڑی نہ تھی تو انہیں ریکارڈ کے لیے انہیں بار بار اوپر چڑھنا پڑا اور مجموعی طور پر کئی مرتبہ چڑھ کر انہوں نے مطلوبہ ریکارڈ کا فاصلہ طے کیا۔ یہ کھیل پیراکلائمبنگ کہلاتا ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

انوشے نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ گزشتہ سال بیمار رہی تھیں اور اب ایک عالمی اعزاز حاصل کرنا ان کی خوش نصیبی ہے۔ پیشے کے لحاظ سے انوشے ایک پالیسی مشیر اور ایتھلیٹ ہیں، لیکن سب سے بڑھ کو وہ دنیا بھر کے لئے عمل کی ایک تحریک بھی ہیں۔

کم عمری میں انہیں مارشل آرٹس سے دلچسپی پیدا ہوگئی تھی اور انہوں نے اس کھیل میں بھی اپنے جوہر دکھائے تھے۔ واضح رہے کہ وہ ایک اور نایاب مرض ایہلر ڈینلوس سنڈروم کی شکار ہیں جس میں پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور بسااوقات ہڈیاں ازخود ٹوٹ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں دیوار پر چڑھتے ہوئے بھی شدید تکلیف کی شکار رہیں لیکن انہوں ںے ہمت نہیں ہاری اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Rimsha

Rimsha

Next Post
درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل

درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • DMCA

© 2019 UUNovels

No Result
View All Result
  • Monthly Digest
    • Aanchal Digest
    • Hijab Digest
    • Hina digest
    • Jasoosi Digest
    • Khawateen Digest
    • Kiran Digest
    • Pakeeza Digest
    • Sarguzasht Digest
    • Shuaa Digest
    • Suspense Digest
  • Urdu Novels
  • Urdu Quotes
  • DMCA

© 2019 UUNovels

eskort eskişehir - adana eskort - escort - izmit eskort - mersin eskort