
شکتی کپور نے این سی بی کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے(فائل فوٹو)
بنگلورو: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہوٹل میں ریڈ کے دوران بھارت کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں، اتوار کی رات بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ اداکار کو ایک ہوٹل میں جاری ریو پارٹی میں پولیس کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، بنگلورو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سدھانت کپور ان چھ لوگوں میں شامل تھے، جو مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔
بنگلورو سٹی کے ایسٹ ڈویژن کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے اے این آئی کو بتایا کہ ’سدھانت کپور کا منشیات ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لایا گیا‘۔
Karnataka | Actor Shraddha Kapoor’s brother Siddhanth Kapoor detained during police raid at a rave party in a Bengaluru hotel, last night. He is among the 6 people allegedly found to have consumed drugs: Bengaluru Police pic.twitter.com/UuHZKMzUH0
— ANI (@ANI) June 13, 2022
تاہم بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور نے این سی بی کے الزامات کو من گھڑک قرار دیتے ہوئے ماننے سے انکار کر دیا کہ ان کا بیٹا منشیات استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہوگا۔
یاد رہے کہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور نے بھاگم بھاگ، چپ چپ کے اور بھول بھولیا جیسی مشہور فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے جبکہ وہ جذبہ، حسینہ پارکر اور چہرےجیسی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس این سی بی نے کروز پر ریڈ کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی گیس میں گرفتار کیا تھا، آریان نےگزشتہ سال تقریباً ایک مہینہ جیل میں گزارا تھا اور اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نےانہیں کلین چٹ دے دی تھی۔